🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. الاختلاف عن الأعمش في حديث عبد الله بن مسعود أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بقتل حية بمنى "
اعمش سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے منیٰ میں ایک سانپ کے مارنے کا حکم دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10118
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا، فَأَخَذْتُ مِنْ فِيهِ، فَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا، فَمَا أَدْرِي بِأَيِّهِمَا يُخْتَمُ: فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ، أَوْ: وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لا يَرْكَعُونَ، قَالَ: وَأَفْلَتَتْهُ حَيَّةٌ فِي جُحْرٍ فَقَالَ: وُقِيتُمْ شَرَّهَا، وَوُقِيَتْ شَرَّكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ ”والمرسلات عرفاً“ نازل ہوئی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے سیکھا جبکہ آپ کا منہ ابھی اسے پڑھنے سے تر ہی تھا، مجھے یاد نہیں کہ ان دونوں میں سے کس پر تلاوت ختم کی گئی تھی: ”پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے“ [سورۃ المرسلات: 50] یا ”اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو رکوع نہیں کرتے“ [سورۃ المرسلات: 48] ، راوی کہتے ہیں: اور اسی دوران ایک سانپ ایک بل میں گھس کر بچ نکلا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا، اور اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10118]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 118، حدیث 10154»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10118 in Urdu