🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1045
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ الرَّاسِبِيُّ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُرْدِفٌ أُسَامَةَ عَلَى الْعَضْبَاءِ وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ حَتَّى أَنَاخَ عِنْدَ الْبَيْتِ، فَقَالَ لِعُثْمَانَ: " ائْتِنَا بِالْمِفْتَاحِ " فَجَاءَهُ بِالْمِفْتَاحِ، فَفَتَحَ لَهُ الْبَابَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُسَامَةُ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ثُمَّ أَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَيْتَ، فَمَكَثُوا فِيهِ طَوِيلًا، ثُمَّ خَرَجَ، فَابْتَدَرَ النَّاسُ الدُّخُولَ فَسَبَقْتُهُمْ، فَوَجَدْتُ بِلَالًا قَائِمًا وَرَاءَ النَّاسِ، فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " صَلَّى بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، وَجَعَلَ النَّاسَ مِنْ خَلْفِ ظَهْرِهِ، وَاسْتَقْبَلَ بِوَجْهِهِ الَّذِي مُسْتَقْبِلُكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی عضباء پر اسامہ کو اپنے پیچھے سوار کیے ہوئے تشریف لائے اور آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ بھی تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبے کے پاس اونٹنی بٹھائی، تو عثمان سے فرمایا: ”ہمارے پاس چابی لے آؤ“ تو وہ چابی لے آئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دروازہ کھولا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ، بلال اور عثمان بن طلحہ (کعبے میں) داخل ہوئے، پھر انہوں نے اپنے اوپر گھر کا دروازہ بند کر لیا اور کافی دیر اس میں ٹھہرے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، تو لوگ اندر جانے کے لیے دوڑے، میں ان سے آگے نکل گیا، تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو لوگوں کے پیچھے کھڑا پایا، میں نے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں اگلے ستونوں کے درمیان نماز پڑھی، لوگوں کو اپنی پشت کے پیچھے رکھا، اور اپنا رخ اس طرف کیا جو تمہارے سامنے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1045]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 347، حدیث 1049»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1045 in Urdu