🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1046
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا الْحَجَّاجُ، وَابْنُ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْبَيْتَ وَمَعَهُ رَهْطٌ: أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، وَبِلَالٌ، فَأَجَافَ الْبَابَ، فَقُمْتُ عَلَى الْبَابِ، فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْتُ أَوَّلَ مَنِ اسْتَقْبَلَنِي بِلَالٌ، فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا فضل بن عباس، سیدنا عثمان بن طلحہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ بند کر لیا، تو میں دروازے پر کھڑا ہو گیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے بلال رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے، میں نے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”دونوں ستونوں کے درمیان۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 347، حدیث 1050»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1046 in Urdu