الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مسروق بن الأجدع، عن بلال
مسروق بن اجدع کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1094
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ تَمْرًا " فَقَبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ، فَقَالَ: " زِدْنَا يَا بِلَالُ " فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْءٌ ادَّخَرْتُهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَنْفِقْ يَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا.
مسروق بن اجدع سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں کھجور کھلاؤ“ تو میں نے چند مٹھیاں بھر کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں مزید دو“ تو میں نے تین بار اور دیں، میں نے عرض کیا: کچھ باقی نہیں بچا سوائے اس کے جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے محفوظ رکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرچ کرو اے بلال، اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 359، حدیث 1098»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1094 in Urdu