🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. مسروق بن الأجدع، عن بلال
مسروق بن اجدع کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: كَانَ عِنْدِي تَمْرٌ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَوَجَدْتُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَاشْتَرَيْتُهُ وَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ " فَقُلْتُ: أَخَذْتُ صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَقَالَ: رُدَّ عَلَيْنَا تَمْرَنَا.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور تھی، تو مجھے اس سے بہتر کھجور ایک صاع کے بدلے دو صاع میں ملی، تو میں نے وہ خرید لی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے ایک صاع کے بدلے دو صاع لیے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہماری کھجور ہمیں واپس کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 359، حدیث 1097»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1094
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ تَمْرًا " فَقَبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ، فَقَالَ: " زِدْنَا يَا بِلَالُ " فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْءٌ ادَّخَرْتُهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَنْفِقْ يَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا.
مسروق بن اجدع سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں کھجور کھلاؤ“ تو میں نے چند مٹھیاں بھر کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں مزید دو“ تو میں نے تین بار اور دیں، میں نے عرض کیا: کچھ باقی نہیں بچا سوائے اس کے جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے محفوظ رکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرچ کرو اے بلال، اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 359، حدیث 1098»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں