الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11536
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرَيْشٌ فِي الْعَتِيرَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ نَعْتِرُ فِي رَجَبٍ؟ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعِتْرٌ كَعِتْرِ الْجَاهِلِيَّةِ؟ وَلَكِنْ مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَذْبَحَ لِلهِ فَيَأْكُلَ وَيَتَصَدَّقَ فَلْيَفْعَلْ "، وَكَانَ عِتْرُهُمْ أَنَّهُمْ يَذْبَحُونَ ثُمَّ يَعْمِدُونَ إِلَى دِمَاءِ ذَبَائِحِهِمْ فَيَمْسَحُونَ بِهَا رُءُوسَ نُصُبِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عتیرہ کی اجازت مانگی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم رجب میں عتیرہ کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا جاہلیت کی عتیرہ جیسی عتیرہ؟ البتہ تم میں سے جو شخص اللہ کے لیے ذبح کر کے کھانا چاہے اور صدقہ کرنا چاہے تو ایسا کر لے۔“ اور ان کی عتیرہ یہ تھی کہ وہ ذبح کرتے، پھر اپنے ذبیحوں کے خون کی طرف جا کر اپنے بتوں کے سروں پر اسے مل دیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11536]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 232، حدیث 11586»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11536 in Urdu