الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11714
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) . وَحَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، ثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ، قَالَا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَّ، وَلَا صَفَرَ " فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرْبَاءَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، قَالَ: " فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری خود بخود نہیں لگتی، بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، الو کی بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، اور صفر کے مہینے کی نحوست کی کوئی حقیقت نہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم خارش زدہ بکری لے کر بکریوں میں ڈال دیتے ہیں تو وہ سب خارش زدہ ہو جاتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلی کو کس نے خارش زدہ کیا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11714]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 288، حدیث 11764»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11714 in Urdu