🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بشر بن البراء بن معرور الأنصاري عقبي بدري
سیدنا بشر بن براء بن معرور انصاری رضی اللہ عنہ، عقبی و بدری صحابی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1191
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً مَصْلِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ، فَمَاتَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ مِنْهَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: " مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ؟ " قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ، وَإِنْ كُنْتَ مَلِكًا أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ، فَأَمَرَ بِهَا فَقُتِلَتْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھنی ہوئی بکری کا گوشت ہدیہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر فرمایا: ”اس (بکری) نے مجھے بتایا ہے کہ اس میں زہر ملایا گیا ہے“ تو بشر بن براء رضی اللہ عنہ اس کی وجہ سے انتقال کر گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور فرمایا: ”تجھے یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: میں نے یہ جاننا چاہا کہ اگر آپ نبی ہیں تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اگر آپ بادشاہ ہیں تو میں لوگوں کو آپ سے راحت دلا دوں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے قتل کر دیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1191]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 34، حدیث 1202»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1191 in Urdu