الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. أبو نصر الأسدي، عن ابن عباس
ابونصر اسدی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12613
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، ثَنَا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَغَرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ قَالَ: كَانَ الْأَوْسُ يَتَحَدَّثُونَ إِذْ ذَكَرُوا أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ، فَغَضِبُوا حَتَّى كَانَ بَيْنَهُمْ حَرْبٌ، فَأَخَذُوا السِّلَاحَ، وَمَشَى بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ "، فَنَزَلَتْ: وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللهِ إِلَى قَوْلِهِ: فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”اور تم کیسے کفر کرتے ہو حالانکہ تم پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول موجود ہے“ [آل عمران: 101] کے بارے میں فرماتے ہیں: قبیلہ اوس آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ انہوں نے جاہلیت کی باتیں یاد کیں، تو غصے میں آ گئے یہاں تک کہ ان کے درمیان جنگ چھڑنے لگی، انہوں نے اسلحہ اٹھا لیا اور ایک دوسرے کی طرف چل پڑے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم کیسے کفر کرتے ہو، حالانکہ تم پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں“ [آل عمران: 101] سے لے کر ”تو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا“ [آل عمران: 103] تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12613]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 127، حدیث 12667»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12613 in Urdu