الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. عطية العوفي، عن ابن عباس
عطیہ عوفی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12617
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ؟ " وَحَنَا جَبْهَتَهُ، " يَسْتَمِعُ مَتَى يُؤْمَرُ؟ "، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: فَكَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ: " قُولُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”تو جب صور میں پھونک ماری جائے“ [المدثر: 8] کے بارے میں فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیسے آرام کروں جبکہ صور والا صور کو منہ میں لے چکا ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی جھکائی (اور فرمایا:) ”وہ کان لگائے ہوئے ہے کہ کب اسے حکم دیا جائے؟“ صحابہ نے عرض کیا: تو ہم کیا کہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12617]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 128، حدیث 12671»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12617 in Urdu