الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. عمار بن أبي عمار، عن ابن عباس
عمار بن ابی عمار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12780
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، وَعِنْدَهُ يَهُودِيٌّ، فَقَالَ: لَوْ أُنْزِلَتْ عَلَيْنَا هَذِهِ الْآيَةُ لَاتَّخَذْنَا يَوْمَهَا عِيدًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " فَإِنَّهَا نَزَلَتْ فِي يَوْمِ عِيدَيْنِ: جُمُعَةٍ، وَيَوْمِ عَرَفَةَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی: ”آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی“ [سورۃ المائدۃ: 3] آخر آیت تک، اس وقت ان کے پاس ایک یہودی موجود تھا، اس نے کہا: اگر یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ آیت دو عیدوں کے دن نازل ہوئی: جمعہ کے دن اور یومِ عرفہ کے دن۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12780]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 184، حدیث 12835»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12780 in Urdu