🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
241. علي بن أبي طلحة، عن ابن عباس
علی بن ابی طلحہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12965
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلاةَ فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَكَ فَهَذَا الصَّلَاةُ عِنْدَ الْخَوْفِ يَقُومُ الْإِمَامُ، وَيَقُومُ مَعَهُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ، وَطَائِفَةٌ يَأْخُذُونَ أَسْلِحَتَهُمْ، وَيَقِفُونَ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ، فَيُصَلِّي الْإِمَامُ بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ يَجْلِسُ عَلَى هَيْئَتِهِ فَيَقُومُونَ، فَيُصَلُّونَ لِأَنْفُسِهِمُ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ وَالْإِمَامُ جَالِسٌ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ حَتَّى يَأْتُوا أَصْحَابَهُمْ فَيَقِفُونَ مَوْقِفَهُمْ، ثُمَّ يُقْبِلُ الْآخَرُونَ فَيُصَلِّي لَهُمُ الْإِمَامُ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ، فَهَكَذَا صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ يَوْمَ بَطْنِ نَخْلَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”اور جب آپ ان میں ہوں اور ان کے لیے نماز قائم کریں تو ان میں سے ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہو“ [سورۃ النساء: 102] کے بارے میں فرماتے ہیں: یہ خوف کی حالت میں نماز ہے، امام کھڑا ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ ان میں سے ایک جماعت کھڑی ہوتی ہے، جبکہ دوسری جماعت اپنے ہتھیار تھامے دشمن کے سامنے کھڑی رہتی ہے، پھر امام اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھاتا ہے، پھر اپنی حالت پر بیٹھا رہتا ہے تو وہ کھڑے ہو جاتے ہیں اور امام کے بیٹھے رہنے کے دوران اپنے لیے دوسری رکعت پڑھتے ہیں، پھر وہ واپس چلے جاتے یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں کے پاس آ جاتے اور ان کی جگہ کھڑے ہو جاتے، پھر دوسرا گروہ آگے آتا تو امام انہیں دوسری رکعت پڑھاتا، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطن نخلہ کے دن لوگوں کو نماز پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12965]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 252، حدیث 13021»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12965 in Urdu