الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
242. ذكر سنه ووفاته
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12998
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ الْجُمَحِيُّ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، قَالَ: مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِرَاعِي غَنَمٍ فَقَالَ: يَا رَاعِيَ الْغَنَمِ هَلْ مِنْ جَزْرَةٍ، قَالَ الرَّاعِي: لَيْسَ هَهُنَا رَبُّهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: تَقُولُ: " أَكَلَهَا الذِّئْبُ " فَرَفَعَ الرَّاعِي رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ قَالَ: فَأَيْنَ اللهُ؟ فَاشْتَرَى ابْنُ عُمَرَ الرَّاعِي وَاشْتَرَى الْغَنَمَ فَأَعْتَقَهُ، وَأَعْطَاهُ الْغَنَمَ ".
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک بکریوں کے چرواہے کے پاس سے گزرے تو کہا: اے چرواہے! کیا کوئی جانور ہے؟ چرواہے نے کہا: اس کا مالک یہاں موجود نہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: تم کہہ دو کہ اسے بھیڑیا کھا گیا۔ چرواہے نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا، پھر کہا: تو پھر اللہ کہاں ہے؟ چنانچہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس چرواہے کو خرید لیا اور بکریاں بھی خرید لیں، پھر اسے آزاد کر دیا اور بکریاں اسے دے دیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 263، حدیث 13054»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12998 in Urdu