الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
263. مسلم الخياط، عن ابن عمر
مسلم خیاط کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13223
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْخَيَّاطِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ، وَلَا يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَخْطُبَ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَدَعَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ قافلوں کو شہر میں داخل ہونے سے پہلے راستے میں روک کر ان سے سودا کیا جائے، اور یہ کہ شہری کسی دیہاتی کا مال اس کے لیے بیچے، اور یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے رشتے کے پیغام پر اپنا رشتہ پیش کرے یہاں تک کہ وہ نکاح کر لے یا چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13223]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 336، حدیث 13280»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13223 in Urdu