الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
264. حكيم بن أبي حرة الأسلمي، عن ابن عمر
حکیم بن ابی حرہ اسلمی کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13224
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ أَبِي حُرَّةَ الْأَسْلَمِيُّ، أَنَّهُ: سَمِعَ رَجُلًا يَسْأَلُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ لَا يَأْتِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ سَمَّاهُ إِلَّا وَهُوَ صَائِمٌ فِيهِ، فَوَافَقَ ذَلِكَ يَوْمَ أَضْحَى أَوْ يَوْمَ فِطْرٍ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ، لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ يَوْمَ الْأَضْحَى، وَلَا يَوْمَ الْفِطْرِ، وَلَا يَأْمُرُ بِصِيَامِهِمَا ".
حکیم بن ابی حرہ اسلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھتے سنا جس نے یہ نذر مانی تھی کہ ایک مقررہ دن اس پر ایسا نہیں گزرے گا کہ وہ اس میں روزہ نہ رکھے، اور وہ دن عید الاضحیٰ یا عید الفطر کے موافق آ گیا۔ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے، ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھتے تھے اور نہ عید الفطر کے دن، اور نہ ہی ان دونوں دنوں میں روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13224]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 337، حدیث 13281»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13224 in Urdu