الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
264. حكيم بن أبي حرة الأسلمي، عن ابن عمر
حکیم بن ابی حرہ اسلمی کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13225
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَكِيمٍ، قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا يَسْتَفْتِي ابْنَ عُمَرَ فِي رَجُلٍ نَذَرَ نَذْرًا فِي يَوْمٍ مِنَ الْأَيَّامِ أَنْ لَا يَمُرَّ بِهِ ذَلِكَ الْيَوْمُ إِلَّا وَهُوَ صَائِمٌ فَوَافَقَ ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ الْأَضْحَى أَوْ يَوْمَ فِطْرٍ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ، ثُمَّ قَالَ: لَمْ يَكُنْ يَصُومُ يَوْمَ فِطْرٍ، وَلَا يَوْمَ أَضْحَى، وَلَا يَرَى صِيَامَهُ حَقًّا.
حکیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں مسئلہ پوچھتے سنا جس نے کسی دن یہ نذر مانی تھی کہ وہ دن اس پر ایسے نہیں گزرے گا کہ وہ روزہ دار نہ ہو، اور وہ دن عید الاضحیٰ یا عید الفطر کے موافق آ گیا۔ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے، پھر فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ عید الفطر کے دن روزہ رکھتے تھے اور نہ عید الاضحیٰ کے دن، اور نہ اس دن روزہ رکھنے کو درست سمجھتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13225]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 337، حدیث 13282»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13225 in Urdu