🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ثابت بن وديعة الأنصاري ويقال ثابت بن زيد بن وديعة بن خذام ويقال ثابت بن زيد يكنى أبا سعد
سیدنا ثابت بن ودیعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور ثابت بن زید بن ودیعہ بن خذام بھی کہا جاتا ہے، اور ثابت بن زید بھی، کنیت ابوسعد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1354
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا فَاشْتَوَوْهَا، فَأَكَلُوهَا، فَأَصَبْتُ مِنْهَا ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ، فَأَخَذَ جَرِيدَةً فَجَعَلَ يَعُدُّ بِهَا أَصَابِعَهُ، فَقَالَ: إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ، وَإِنِّي أَرَاهَا لَعَلَّهَا هِيَ " فَقُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَوَوْهَا وَأَكَلُوهَا، فَلَمْ يَأْكُلْ وَلَمْ يَنْهَ.
سیدنا ثابت بن زید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو لوگوں کو کچھ گوہیں ملیں تو انہوں نے انہیں بھونا اور کھایا، مجھے بھی ان میں سے ایک گوہ ملی تو میں نے اسے بھونا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ لے کر اس سے اپنی انگلیاں گننا شروع کیں، پھر فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک امت زمین کے چوپاؤں میں مسخ کر دی گئی تھی، اور میں دیکھتا ہوں کہ شاید یہی وہ ہو۔“ میں نے عرض کیا: لوگوں نے تو اسے بھون کر کھا لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اسے کھایا اور نہ منع فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الثاء/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 81، حدیث 1367»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1354 in Urdu