🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14602
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَرَأَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَعَرَفَ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: وَيْحَكَ، اصْنَعْ لِي طَعَامًا فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَصَنَعَ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَاهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ فَائْذَنْ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ رَجَعَ قَالَ: لَا، بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُولَ اللهِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں سے ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار پہچان لیے، چنانچہ اس نے اپنے غلام سے کہا: تیرا بھلا ہو! میرے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آدمیوں میں پانچواں بنا کر دعوت دینا چاہتا ہوں۔ اس (غلام) نے کھانا تیار کیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچویں کی حیثیت سے دعوت دی، تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، جب دروازے پر پہنچے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو یہ واپس چلا جائے۔“ اس نے کہا: نہیں یا رسول اللہ، بلکہ میں اسے اجازت دیتا ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14602]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 198، حدیث 530»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14602 in Urdu