الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
501. عامر الشعبي، عن المغيرة
عامر شعبی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18117
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُونُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، وَمُحَاضِرُ بْنُ الْمُوَرِّعِ، كُلُّهُمْ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كُنْتُ فِيمَنْ حَفَرَ قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فَلَحَدْنَا لَهُ لَحْدًا، فَلَمَّا أُدْخِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَبْرَ طَرَحْتُ الْفَأْسَ، ثُمَّ قُلْتُ: الْفَأْسَ الْفَأْسَ، فَنَزَلْتُ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى اللَّحْدِ " وَكَانَ يَقُولُ الْمُغِيرَةُ: " أَنَا أَقْرَبُ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودی۔“ فرماتے ہیں: ”ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد بنائی، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر میں اتارا گیا تو میں نے کدال گرا دی، پھر کہا: کدال، کدال (مجھے دے دو)، چنانچہ میں (قبر میں) اتر گیا اور اپنا ہاتھ لحد پر رکھا۔“ اور مغیرہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (آخری وقت) رہنے کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18117]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 414، حدیث 993»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18117 in Urdu