الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. خصيلة بنت واثلة عن أبيها
خصیلہ بنت واثلہ کی اپنے والد سے روایت
حدیث نمبر: 18459
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْأَشْقَرِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي خُصَيْلَةُ بِنْتُ وَاثِلَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى إِلْقَاءُ الْقَمْحِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمُصَلَّى ".
خصیلہ بنت واثلہ رحمہا اللہ کہتی ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ کہتے سنا: ”یقیناً وہ کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی“ [سورۃ الاعلیٰ: 15] (کا مطلب یہ ہے کہ) عید الفطر کے دن نماز سے پہلے عیدگاہ میں گندم (صدقہ فطر کے طور پر) دینا مراد ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18459]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 98، حدیث 239»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18459 in Urdu