الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. إدريس بن يزيد الأودي، عن عون بن أبي جحيفة
ادریس بن یزید اودی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18467
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الدُّورِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَقَامَ بِلَالٌ فَأَذَّنَ فَجَعَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، وَجَعَلَ يَسْتَدِيرُ، وَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ، فَفَضَلَ مِنَ الْمَاءِ فَضْلَةٌ، فَجَعَلْنَا نَبْتَدِرُ فَضْلَهُ، ثُمَّ أَخْرَجَ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا، وَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى إِلَيْهَا الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَأْتُونِي وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لَنَا شَيْئًا يُعْطِيَنَا، فَسَلَّمَهُ لَنَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور نماز کا وقت ہو گیا، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اذان دی، انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں اور گھومنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے وضو کیا، پانی کچھ بچ گیا تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی پر لپکنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نیزہ نکال کر گاڑ دیا اور نماز کی اقامت کہی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف منہ کر کے ظہر دو رکعت اور عصر دو رکعت پڑھائی، پھر فرمایا: ”جب میں مدینہ پہنچوں تو میرے پاس آنا۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے کچھ عطیہ دینے کا وعدہ فرمایا تھا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وہ ہمیں پہنچا دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18467]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 101، حدیث 247»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18467 in Urdu