🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. سفيان الثوري، عن عون بن أبي جحيفة
سفیان ثوری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18468
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ بِلَالًا يُؤَذِّنُ وَيَدُورُ فَأَتَتَبَّعُ فَاهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا وَأُصْبُعَاهُ فِي أُذُنَيْهِ قَالَ: وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءُ، قَالَ: فَخَرَجَ بِلَالٌ بَيْنَ يَدَيْهِ الْعَنَزَةُ فَرَكَزَهَا فِي الْأَبْطَحِ فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ، وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ لَهُ حَمْرَاءُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَرِيقِ سَاقَيْهِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے اور گھومتے دیکھا، میں ان کے منہ کی حرکت کو ادھر ادھر دیکھتا رہا جبکہ ان کی انگلیاں ان کے کانوں میں تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے سرخ خیمے میں تھے۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نیزہ لے کر نکلے اور اسے ابطح میں گاڑ دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف منہ کر کے ظہر اور عصر پڑھائی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے کتا، گدھا اور عورت گزر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ جوڑا پہن رکھا تھا، گویا میں آج بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18468]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 101، حدیث 248»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18468 in Urdu