الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. يونس بن أبي يعفور، عن عون بن أبي جحيفة
یونس بن ابی یعفور کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18528
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: لَا تَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ، فَقُلْتُ لِعَمِّي وَكَانَ أَمَامِي: مَا قَالَ يَا عَمِّ؟ قَالَ: يَا بُنَيَّ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنے چچا کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا معاملہ ہمیشہ درست رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء گزر جائیں،“ اور یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ آواز میں فرمائی۔ میں نے اپنے چچا سے، جو میرے آگے تھے، پوچھا: چچا جان! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: بیٹا! وہ سب قریش سے ہوں گے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18528]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 120، حدیث 308»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18528 in Urdu