الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. الحكم بن عتيبة، عن أبي جحيفة
حکم بن عتیبہ کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18542
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: ثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، سَعِّرْ لَنَا، قَالَ: إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي عِرْضٍ وَلَا مَالٍ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہے، وہی تنگی اور کشادگی دینے والا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی مجھ سے عزت یا مال کے کسی ظلم کا مطالبہ نہ کر رہا ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 125، حدیث 322»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18542 in Urdu