الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. الحكم بن عتيبة، عن أبي جحيفة
حکم بن عتیبہ کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18541
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ قَالُوا: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَسُفْيَانُ بْنُ الْحُسَيْنِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ بِالْأَبْطَحِ، فَخَرَجْتُ فِيمَنْ يَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَرَأَيْتُهُ قَدْ جَاءَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ رَكَزَ عَنَزَةً فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ رَكْعَتَيْنِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابطح میں اترے تو میں بھی ان لوگوں میں نکلا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے جا رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر نیزہ گاڑ دیا اور جب سورج ڈھل گیا تو اپنے صحابہ کو دو رکعت نماز پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18541]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 124، حدیث 321»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18541 in Urdu