🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18830
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ شُعْبَةَ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ إِذَا هُو بِرَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ النَّاسِ، فَأَمَرَ بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: " مَا حَمَلَكُمَا عَلَى أَنْ لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا " قَالَا: يَا نَبِيَّ اللهِ صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ أَقْبَلْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الصَّلَاةَ فَصَلِّيَا فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی، جب اپنی نماز پوری کر چکے تو دیکھا کہ دو آدمی لوگوں کے پیچھے کھڑے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا، وہ کانپتے ہوئے لائے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا نبی اللہ! ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی، پھر ہم آ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے ہو، پھر جماعت کی نماز پاؤ، تو پڑھ لو، یہ تمہارے لیے نفل ہو گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 232، حدیث 610»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18830 in Urdu