الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18831
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِمِنًى، فَإِذَا رَجُلَانِ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ لَمْ يُصَلِّيَا فَدَعَا بِهِمَا، فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟ " قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ: " فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا الْإِمَامَ وَلَمْ يُصَلِّ فَصَلِّيَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا: ہم نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی، تو مسجد کے پچھلے حصے میں دو آدمی نظر آئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا، وہ کانپتے ہوئے لائے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، جب تم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے ہو، پھر امام کے پاس آؤ اور اس نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس کے ساتھ نماز پڑھو، یہ تمہارے لیے نفل ہو گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18831]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 233، حدیث 611»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18831 in Urdu