الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. من يكنى أبا القين أبو القين الأسلمي
جن کی کنیت ابوالقین ہے — سیدنا ابوالقین اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19050
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، عَنْ أَبِي الْقَيْنِ، أَنَّهُ مَرَّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ فَأَهْوَى إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَأْخُذَ مِنْهُ قَبْضَةً يَنْثُرُهَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَضَمَّ طَرَفَ رِدَائِهِ إِلَى صَدْرِهِ وَإِلَى بَطْنِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: زَادَكَ اللهُ شُحًّا ".
سیدنا ابوقین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے جبکہ ان کے پاس کچھ کھجوریں تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف جھکے تاکہ اس میں سے ایک مٹھی لے کر اپنے صحابہ میں بکھیر دیں، تو انہوں نے اپنی چادر کا کنارہ اپنے سینے اور پیٹ سے لپیٹ لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اللہ تیری بخیلی میں اضافہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19050]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 338، حدیث 847»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19050 in Urdu