الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء بن أبي رباح، عن أم سلمة
عطاء بن ابی رباح کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19916
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ، ثَنَا جَعْفَرٌ الْأَحْمَرُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ جَاءَتْ بِطُعَيْمٍ لَهَا إِلَى أَبِيهَا وَهُوَ عَلَى مَنَامَةٍ لَهُ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَادْعِي ابْنَيَّ وَابْنَ عَمِّكِ، قَالَتْ: فَجَلَّلَهُمْ، أَوْ قَالَتْ:، فَحَوَّلْتُ عَلَيْهِمُ الْكِسَاءَ، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، وَحَامَّتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا "، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: وَأَنَا مَعَهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " أَنْتِ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِلَى أَوْ عَلَى خَيْرٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے کچھ کھانے کے ساتھ اپنے والد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر پر تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور میرے بیٹوں اور اپنے چچا زاد کو بلا لاؤ۔“ فرماتی ہیں: تو انہوں نے ان (سب) کو ایک چادر میں ڈھانپ لیا، یا کہا: میں نے ان پر چادر اوڑھا دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت اور میرے خاص لوگ ہیں، ان سے ناپاکی دور کر دے اور انہیں خوب پاک کر دے۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں بھی ان کے ساتھ ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہو، اور تم بھلائی کی طرف ہو، یا (فرمایا:) بھلائی پر ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19916]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 281، حدیث 612»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19916 in Urdu