الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
310. كريب مولى ابن عباس، عن ميمونة
کریب، ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام، کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20369
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً لَهَا وَلَمْ يُسْتَأْذَنْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كَانَ يَوْمُهَا الَّذِي يَدُورُ عَلَيْهَا فِيهِ قَالَتْ: أَشَعَرْتَ يَا رَسُولَ اللهِ أَنِّي أَعْتَقْتُ وَلِيدَتِي فُلَانَةَ؟ فَقَالَ: " أَوَقَدْ فَعَلْتِ؟ " قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: " أَمَا إِنَّكِ لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخْوَالَكِ كَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِكِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی بغیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لیے، تو جب ان کی باری کا دن آیا تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ کو معلوم ہوا کہ میں نے اپنی لونڈی فلانہ کو آزاد کر دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ایسا کر لیا؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے اپنے ننھیال والوں کو دے دیتیں تو تمہارے لیے اجر میں زیادہ بڑھ کر ہوتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20369]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 440، حدیث 1067»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20369 in Urdu