الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
326. خبر نزول آية الحجاب في تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم زينب
رسول اللہ ﷺ کے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے موقع پر آیتِ حجاب کے نزول کی خبر
حدیث نمبر: 20504
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَزْوَاجِهِ: أَوَّلُكُنَّ تَتْبَعُنِي أَطْوَلُكُنَّ يَدًا قَالَتْ عَائِشَةُ: " فَكُنَّا إِذَا اجْتَمَعْنَا بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَمُدُّ أَيْدِيَنَا فِي الْحَائِطِ نَتَطَاوَلُ، فَلَمْ نَزَلْ نَفْعَلْ ذَلِكَ حَتَّى تُوُفِّيَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشِ بْنِ رِئَابٍ، وَكَانَتِ امْرَأَةً قَصِيرَةً وَلَمْ تَكُنْ أَطْوَلَنَا، فَعَرَفْنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ بِطُولِ الْيَدِ: الصَّدَقَةَ، وَكَانَتِ امْرَأَةً صَنَاعِ كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدَيْهَا وَتَتَصَدَّقُ بِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا: ”تم میں سے سب سے پہلے مجھ سے ملنے والی وہ ہوگی جس کا ہاتھ سب سے لمبا ہوگا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اکٹھی ہوتیں تو دیوار کے ساتھ اپنے ہاتھ لگا کر لمبائی ناپتیں، ہم یہی کرتی رہیں یہاں تک کہ سیدہ زینب بنت جحش بن رئاب رضی اللہ عنہا فوت ہو گئیں، وہ قد میں چھوٹی تھیں اور ہم میں سب سے لمبے ہاتھ والی نہیں تھیں، تو ہمیں معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہاتھ کی لمبائی سے صدقہ تھا، وہ ایک ہنر مند عورت تھیں، اپنے ہاتھوں سے کام کرتیں اور اللہ کی راہ میں اس کا صدقہ کرتیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20504]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 50، حدیث 133»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20504 in Urdu