الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
326. خبر نزول آية الحجاب في تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم زينب
رسول اللہ ﷺ کے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے موقع پر آیتِ حجاب کے نزول کی خبر
حدیث نمبر: 20505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا وَكِيعٌ، وَأَبِي، قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ عُمَرَ عَلَى زَيْنَبَ، وَكَانَتْ أَوَّلَ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْتًا، وَكَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يُدْخِلَهَا قَبْرَهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يُدْخِلُهَا قَبْرَهَا؟ فَقُلْنَ: مَنْ كَانَ يَرَاهَا فِي حَيَاتِهَا فَلْيُدْخِلُهَا قَبْرَهَا ".
شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی نمازِ جنازہ پڑھی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے فوت ہونے والی تھیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ پسند تھا کہ وہ خود انہیں قبر میں اتاریں، تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کی طرف پیغام بھیجا: انہیں قبر میں کون اتارے؟ تو انہوں نے کہا: جو ان کی زندگی میں انہیں دیکھتا تھا وہی انہیں قبر میں اتارے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20505]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 50، حدیث 134»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20505 in Urdu