الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
468. خيرة بنت أبي حدرد أم الدرداء ويقال لها هجيمة
سیدہ خیرہ بنت ابی حدرد رضی اللہ عنہا، ام درداء، جنہیں ہجیمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 21015
حَدَّثَنَا حَبُّوشُ بْنُ رِزْقِ اللهِ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَقِيَهَا وَهِيَ مُقْبِلَةٌ مِنَ الْحَمَّامِ فَقَالَ: " مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ "؟ فَقَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ وَضَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا هَتَكَتْ مَا بَيْنَهَا، وَبَيْنَ اللهِ مِنْ سِتْرٍ ".
سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے اس وقت ملے جب وہ حمام سے آ رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام الدرداء! کہاں سے آئی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! حمام سے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت بھی اپنے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارے، اس نے اپنے اور اللہ کے درمیان پردہ چاک کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21015]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 252، حدیث 645»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21015 in Urdu