🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
483. رزينة مولاة صفية زوج النبي صلى الله عليه وسلم
سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا (نبی کریم ﷺ کی زوجہ) کی آزاد کردہ لونڈی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21074
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، قَالَا: حَدَّثَتْنَا عَلِيلَةُ بِنْتُ الْكُمَيْتِ الْعَتَكِيَّةُ، عَنْ أُمِّهَا أُمَيْنَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ لِأَمَةِ اللهِ بِنْتِ رَزِينَةَ سَمِعْتِ أُمَّكِ تَذْكُرُ فِي صَوْمِ عَاشُورَاءَ شَيْئًا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، سَمِعْتُ أُمِّي رَزِينَةَ، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُعَظِّمُهُ حَتَّى إِنْ كَانَ لَيَدْعُو بِصِبْيَانِهِ، وَصِبْيَانِ فَاطِمَةَ الْمَرَاضِيعِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ فَيَتْفُلُ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَيَقُولُ لِأُمَّهَاتِهِمْ: لَا تُرْضِعُوهُمْ إِلَى اللَّيْلِ " فَكَانَ رِيقُهُ يُجْزِئُهُمْ.
اُمَینہ کہتی ہیں: میں نے اَمۃ اللہ بنت رُزَینہ سے کہا: کیا تم نے اپنی والدہ کو عاشوراء کے روزے کے بارے میں کچھ ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے اپنی والدہ سیدہ رُزَینہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن (عاشوراء) کی بڑی تعظیم فرماتے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن اپنے بچوں اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دودھ پیتے بچوں کو بلاتے اور ان کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالتے اور ان کی ماؤں سے فرماتے: ”انہیں رات تک دودھ نہ پلانا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن ہی ان کے لیے کافی ہو جاتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21074]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 277، حدیث 704»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21074 in Urdu