الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. نسبة طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه — وما أسند طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا نسب — سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 216
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أُحُدٍ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ الْآيَةَ كُلَّهَا، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَأَقْبَلْتُ وَعَلَيَّ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، فَقَالَ: أَيُّهَا السَّائِلُ، هَذَا مِنْهُمْ ".
موسیٰ بن طلحہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپس لوٹے تو منبر پر چڑھے، اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”ایسے مرد جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچ کر دکھایا“ [الاحزاب: 23] پوری آیت پڑھی۔ تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون لوگ ہیں؟ راوی (طلحہ) کہتے ہیں: تو میں اس حال میں آگے بڑھا کہ مجھ پر دو سبز کپڑے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سوال کرنے والے! یہ انہی میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 216]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 117، حدیث 217»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 216 in Urdu