الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. حبيب بن سباع أبو جمعة الأنصاري ويقال: جنيد بن سبع
سیدنا حبیب بن سباع، ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور جنید بن سبع بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، قَالَا: ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ، عَنْ أَبِي مُحَيْرِيزٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: نَعَمْ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا جَيِّدًا، تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا آمَنَّا بِكَ وَجَاهَدْنَا مَعَكَ؟ قَالَ: قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي.
ابومحیریز رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوجمعہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں تمہیں ایک عمدہ حدیث سناتا ہوں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا اور ہمارے ساتھ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہے؟ ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ کے ساتھ جہاد کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے، مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3525]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 22، حدیث 3538»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3525 in Urdu