الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. حبيب بن سباع أبو جمعة الأنصاري ويقال: جنيد بن سبع
سیدنا حبیب بن سباع، ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور جنید بن سبع بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3526
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الْقُرَشِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي جُمُعَةَ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ: مَا أَحَدٌ خَيْرًا مِنَّا يَا رَسُولَ اللهِ أَسْلَمْنَا وَهَاجَرْنَا وَجَاهَدْنَا مَعَكَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي آمَنُوا بِي وَلَمْ يَرَوْنِي.
سیدنا ابوجمعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں تھے اور ہمارے ساتھ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہے جس نے اسلام قبول کیا، ہجرت کی اور آپ کے ساتھ جہاد کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ لوگ جو میرے بعد آئیں گے، مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3526]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 23، حدیث 3539»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3526 in Urdu