🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3602
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيِّ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى خَبَّابٍ، فَقَالَ: فِي هَذَا التَّابُوتِ ثَمَانُونَ أَلْفًا لَمْ يُشَدَّ لَهَا وِكَاءٌ وَلَمْ يُمْنَعْ مِنْ سَائِلٍ وَلَوَدِدْتُ أَنَّهَا كَذَا وَكَذَا، إِمَّا قَالَ: بَعْرًا أَوْ غَيْرَهُ.
ابووائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس صندوق میں اسی ہزار ہیں جن کی کبھی گرہ نہیں لگائی گئی اور نہ کسی سائل کو ان سے روکا گیا، اور میری خواہش ہے کہ یہ ایسے ایسے ہو جاتے“ - یا تو فرمایا: ”مینگنیوں جیسے“ یا کچھ اور۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3602]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 55، حدیث 3615»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3602 in Urdu