الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
حدیث نمبر: 3603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: عَادَ خَبَّابًا بَقَايَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: أَبْشِرْ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ، إِخْوَانُكَ تَقْدُمُ عَلَيْهِمْ غَدًا، فَبَكَى ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أُولَئِكَ مَضَوْا بِأُجُورِهِمْ وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ثَوَابِي لِتِلْكَ الْأَعْمَالِ مَا أُوتِينَا بَعْدَهُمْ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ باقی ماندہ صحابہ خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے آئے تو انہوں نے کہا: خوش ہو جائیے اے ابوعبداللہ! کل آپ اپنے بھائیوں سے جا ملیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ رو پڑے، پھر فرمایا: ”وہ لوگ اپنے اجر پورے لے کر گزر گئے، اور مجھے ڈر ہے کہ ان اعمال کا میرا ثواب وہی (دنیا) ہو جو ہمیں ان کے بعد دی گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3603]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 55، حدیث 3616»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3603 in Urdu