الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. سالم بن عبد الله بن عمر، عن أبي أيوب
سالم بن عبداللہ بن عمر کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3883
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، ثَنَا أَبُو صَخْرٍ (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ثَنَا أَبُو صَخْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ، فَسَلَّمَ عَلَيَّ وَرَحَّبَ بِي وَقَالَ: مُرْ أُمَّتَكَ أَنْ يُكْثِرُوا مِنْ غَرْسِ الْجَنَّةِ، فَإِنَّ تُرْبَتَهَا طَيِّبَةٌ وَاسِعَةٌ، فَقُلْتُ: وَمَا غَرْسُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا: اے جبریل! تمہارے ساتھ یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔ تو انہوں نے مجھے سلام کیا اور خوش آمدید کہا اور فرمایا: اپنی امت کو حکم دیں کہ وہ جنت کے پودے زیادہ سے زیادہ لگائیں، کیونکہ اس کی زمین پاکیزہ اور وسیع ہے۔“ میں نے پوچھا: جنت کے پودے کیا ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ (اللہ کی مدد کے بغیر نہ برائی سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3883]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 132، حدیث 3898»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3883 in Urdu