🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. ربيعة بن عباد الديلي
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4568
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَ بْنَ عِبَادٍ أَوْ عَبَّادٍ - شَكَّ ابْنُ أَبِي الشَّوَارِبِ - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ بِمِنًى فِي مَنَازِلِهِمْ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَتْرُكُوا دِينَ آبَائِكُمْ! فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ فَقَالُوا: عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ ہجرت کرنے سے پہلے منیٰ میں لوگوں کے ڈیروں پر گھومتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے لوگو! بےشک اللہ عزوجل تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک شخص کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کا دین چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے، تو میں نے پوچھا: یہ شخص کون ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کا چچا ابولہب۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 61، حدیث 4583»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4568 in Urdu