الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. صفة عمر بن الخطاب رضي الله عنه
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 57
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَتَهُ، فَقِيلَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تُغَيِّرُ، وَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يُغَيِّرُ؟ قَالَ عُمَرُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ، كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَا أَنَا بِمُغَيِّرٍ شَيْبَتِي.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے سفید بالوں کو (رنگ سے) نہیں بدلتے تھے۔ ان سے کہا گیا: اے امیر المومنین! آپ رنگ کیوں نہیں لگاتے، جبکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ رنگ لگایا کرتے تھے؟ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’جس شخص کا کوئی بال اسلام کی حالت میں سفید ہوا، وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔‘ اور میں اپنے سفید بالوں کو نہیں بدلوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 67، حدیث 58»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 57 in Urdu