الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. صفة أنس بن مالك وهيأته رضي الله عنه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور وضع قطع
حدیث نمبر: 676
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ أَنَسٍ مِنَ الْكُوفَةِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِأَطَطٍ أَصْبَحْنَا وَالْأَرْضُ طِينٌ وَمَاءٌ، فَصَلَّى الْمَكْتُوبَةَ عَلَى دَابَّتِهِ، ثُمَّ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ الْمَكْتُوبَةَ قَطُّ عَلَى دَابَّتِي قَبْلَ الْيَوْمِ ".
انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا انس (بن مالک) رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوفہ سے آئے، جب ہم اَطَط پہنچے تو صبح ہوئی اور زمین کیچڑ اور پانی سے بھری تھی، تو انہوں نے فرض نماز اپنی سواری پر پڑھی، پھر فرمایا: ”میں نے آج سے پہلے کبھی اپنی سواری پر فرض نماز نہیں پڑھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 676]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 243، حدیث 680»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 676 in Urdu