الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه
عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7206
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْمُجَوِّزُ الْبَصْرِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَرْدَفَنِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَلْفَهُ، فَقَالَ: أَمَا تَرْوِي لِأُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْئًا؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: " هِيهِ: فَأَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ أَوْ قَافِيَةٍ، كُلَّمَا أَتَيْتُ عَلَى بَيْتٍ أَوْ قَافِيَةٍ قَالَ: " هِيهِ.
عمرو بن شرید رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی الصلت کا کچھ کلام یاد ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سناؤ۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو اشعار یا قافیے سنائے، جب بھی میں کسی شعر یا قافیے پر پہنچتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”سناؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7206]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 315، حدیث 7237»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7206 in Urdu