الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه
عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7207
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْءٌ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " هِيهِ " فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ: " هِيهِ "، فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ: " هِيهِ "، وَأُنْشِدُهُ، حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ.
عمرو بن شرید رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس امیہ بن ابی الصلت کا کچھ شعر ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سناؤ۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شعر سنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر فرماتے رہے: ”سناؤ“، اور میں سناتا رہا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو اشعار سنائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7207]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 315، حدیث 7238»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7207 in Urdu