الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. ما روى عمرو بن الشريد، عن أبيه
عمرو بن شرید کی اپنے والد سے مروی روایات
حدیث نمبر: 7208
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرٍ؟ " قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " فَأَنْشِدْنِي شَيْئًا " " فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، ثُمَّ سَكَتُّ، قَالَ: " إِيهِ "، فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، ثُمَّ سَكَتُّ، قَالَ: " إِيهِ "، فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةً، ثُمَّ سَكَتُّ، وَسَكَتَ.
عمرو بن شرید رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ شعر ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کچھ سناؤ۔“ تو میں نے ایک شعر سنایا، پھر خاموش ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ میں نے ایک اور شعر سنایا، پھر خاموش ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ میں نے ایک اور شعر سنایا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو اشعار سنائے، پھر میں خاموش ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7208]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 315، حدیث 7239»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7208 in Urdu