الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. ما أسند صفوان بن أمية
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 7307
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نِمْتُ فِي الْمَسْجِدِ، فَاسْتُلَّ إِزَارِي مِنْ تَحْتِي، فَأَدْرَكْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ بِهِ أَنْ تُقْطَعَ يَدُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هِي لَهُ. قَالَ: فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ.
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ اپنے بارے میں بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں سویا ہوا تھا کہ میری چادر میرے نیچے سے کھینچ لی گئی، میں نے (چور کو) پکڑ لیا اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، یہ (چادر) میں نے اسے دے دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم نے مجھے اس کے لانے سے پہلے کیوں نہ کیا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 50، حدیث 7338»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7307 in Urdu