الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. ما أسند صفوان بن أمية
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 7308
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اسْتَعَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي أَدْرَاعًا مِنْ حَدِيدٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَقُلْتُ: مَضْمُونَةٌ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ: " مَضْمُونَةٌ ". قَالَ: فَضَاعَ بَعْضُهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنْ شِئْتَ غَرِمْنَاهَا لَكَ؟ " قَالَ: لَا، أَنَا أَرْغَبُ فِي الْإِسْلَامِ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن مجھ سے لوہے کی کچھ زرہیں مانگ کر لیں، میں نے عرض کیا: ضمانت کے ساتھ، اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ضمانت کے ساتھ۔“ پھر ان میں سے کچھ ضائع ہو گئیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ہم اس کا تاوان ادا کر دیں؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، میں اسلام (کی برکت پانے) میں اس سے زیادہ راغب ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7308]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 50، حدیث 7339»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7308 in Urdu