🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما أسند ضرار بن الأزور
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، ثَنَا مَاجِدُ بْنُ مَرْوَانَ، ثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: وَفَدْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا وَقَفْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْشُدُكَ، قَالَ: " أَنْشِدْ. قَالَ: قُلْتُ:
جَعَلْتُ الْقِدَاحَ، وَعَزْفَ الْقِيَا نِ وَالْخَمْرَ تَصْلِيَةً وَابْتِهَالًا وَكَرِّي الْمُحَبَّرَ فِي غَمْرَةٍ وَشَدِّي عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْقِتَالَا فَيَا رَبِّ لَا أُغْبَنَنْ بَيْعَتِي فَقَدْ بِعْتُ نَفْسِي وَأَهْلِي بَدَالَا.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں آپ کو اشعار سناؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سناؤ۔“ میں نے کہا:
[بحر متقارب]
”میں نے جوئے کے تیروں، گانے بجانے اور شراب کو (چھوڑ کر) عبادت و التجا بنا لیا۔ اور میدانِ کارزار میں اپنے سجے ہوئے گھوڑے کا دوڑانا، اور مسلمانوں کے خلاف لڑائی میں سختی کرنا (بھی چھوڑ دیا)۔ اے میرے رب، میری بیعت خسارے میں نہ رہے، کیونکہ میں نے اپنی جان اور اپنے گھر والوں کو اس کے بدلے بیچ دیا ہے۔“
ضحاک بن قیس فہری قرشی، سیدہ فاطمہ بنت قیس کے بھائی، جن کی کنیت ابوسعید تھی، وہ ضحاک بن قیس بن خالد بن وہب بن ثعلبہ بن واثلہ بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ ہیں، ان کی والدہ امیمہ بنت ربیعہ کنانیہ تھیں، وہی سیدہ فاطمہ بنت قیس، ضحاک بن قیس کی بہن، کی بھی والدہ تھیں۔ ضحاک، یزید بن معاویہ کی وفات کے بعد، جب چونسٹھ ہجری میں مروان بن حکم کی بیعت لی گئی تو مرج راہط کے دن قتل ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8102]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 297، حدیث 8133»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8102 in Urdu