سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. باب : ذكر الاختلاف على منصور
باب: اس حدیث میں منصور پر رواۃ کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 2294
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ: الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ وَيُفْطِرُ".
عوام بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں روزہ رکھتے تھے اور نہیں بھی رکھتے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2294]
حضرت عوام بن حوشب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سفر کے دوران میں) روزہ رکھ بھی لیتے تھے اور چھوڑ بھی دیتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2294]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2292 (صحیح) (اس کے راوی عوام ضعیف ہیں، لیکن اگلی سند سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)»
وضاحت: ۱؎: اپنی آسانی دیکھ کر جیسا مناسب سمجھے کرے، اللہ نے نہ رکھنے کی رخصت دی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2365
| تقووا لعدوكم وصام رسول الله |
سنن النسائى الصغرى |
2294
| يصوم ويفطر |
سنن النسائى الصغرى |
2295
| صام في شهر رمضان وأفطر في السفر |
Sunan an-Nasa'i Hadith 2294 in Urdu
العوام بن حوشب الشيباني ← مجاهد بن جبر القرشي